گائیں ایک دوسرے سے جذبات اور موسم کا احوال بیان کرتی ہیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
انسانوں کی طرح گائے بھی اپنی خاص آواز میں ایک دوسرے سے باتیں کرتی ہیں (فوٹو: فائل)

انسانوں کی طرح گائے بھی اپنی خاص آواز میں ایک دوسرے سے باتیں کرتی ہیں (فوٹو: فائل)

سڈنی آسٹریلیا: ایک گائے دوسری گائے سے بھوک، پریشانی، موسم اور دیگر معلومات کا تبادلہ کرتی ہے جس کا اظہار آواز یا ڈکار کی مختلف کیفیت اور پچ سے لگایا جاتا ہے۔

اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف سڈنی کے سائنس دانوں کی سائنٹفک رپورٹ میں شائع ایک تحقیق میں ہوا۔ تحقیق میں 333 گایوں کی آوازوں کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کی سربراہ الیگزینڈر گرین کے مطابق ’ گائے گھلنے ملنے والی مخلوق ہے اور اسی وجہ سے پوری زندگی وہ اپنی انفرادی شناخت برقرار رکھتی ہے،  تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ہم نے گائے کی مختلف آوازیں ریکارڈ کرکے گائے کے جذبات کے ثبوت پیش کیے ہیں۔‘

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گائے اپنی آوازپریشانی، خوشی، خوف یا جذباتیت کا اظہار کرتی ہے اور اپنے ریوڑ سے رابطہ بھی برقرار رکھتی ہے۔

الیگزینڈرا گایوں کی آواز سنتے سنتے اتنی ماہر ہوچکی ہیں کہ وہ گائے کے ریوڑ کی طرف دیکھے بغیر بتاسکتی ہے کہ کونسی گائے آواز لگارہی ہے۔ وہ آواز کی پچ سن کر بتاسکتی ہیں کہ کونسا جانور خوش اور دوسرا کتنا اداس ہے۔ یہاں تک کہ گائے کی ہرپکار اس کے مزاج کا پتا دیتی ہے۔ اسی طرح وہ ایک اور تحقیق میں بتاچکی ہیں کہ گائے اپنے بچھڑے سے بھی دھیمی آواز میں پیغامات کا تبادلہ کرتی ہے۔

اسی طرح گائے کو اپنی ڈار سے الگ کردیا جائے یا پھر خوراک نہ دی جائے تو وہ اس کا بھی اظہار کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔