سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جنوری 2020
چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کےلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ نثار درانی ممبر سندھ اور شاہ محمود جتوئی رکن بلوچستان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان

الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریگا اور چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔