نعمت رندھاوا قتل کیس مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں توسیع

رینجرز کی جانب سے مقرر کئے گئے وکیل استغاثہ غیر حاضری پر عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔


ویب ڈیسک November 20, 2013
26 ستمبر کو نعمت علی رندھاوا کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے. فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نعمت رندھاوا ایڈووکیٹ قتل کیس کے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں بھی توسیع کردی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نعمت رندھاوا ایڈووکیٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں مفرور ملزمان نعمان سلمان اور ریحان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے کی پیروی رینجرز کی جانب سے مقرر کئے گئے وکیل استغاثہ کریں گے تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں بھی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو نعمت علی رندھاوا کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب گاڑی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے۔ واقعے میں پولیس نے کاظم عباس کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

مقبول خبریں