پی ایس ایل5کراچی کنگز بہتر نتائج کیلیے پرعزم

ٹیم ہر طرح سے متوازن اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ڈین جونز


Sports Reporter February 17, 2020
فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کررہاہوں، توجہ کا محور صرف لیگ ہے، شرجیل ۔ فوٹو: فائل

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور کوچز نے پی ایس ایل فائیو میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بھرپورعزائم ظاہرکردیے، مقامی ہوٹل میں منعقدہ الگ الگ پریس کانفرنس میں لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے تمام مقابلے پاکستان میں ہی ہونے کو بھی مسرت کن قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے کہا کہ ہماری ٹیم ہر طرح سے متوازن اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیگ کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں،پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہرسال تبدیلی آتی ہے، نیا کوچ آنے سے تبدیلی آئے گی، میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان سمیت جس ٹیم کی جانب سے کھیلوں اسے نمبر ون رکھوں، کپتان عماد وسیم نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پی ایس ایل مکمل طور پر ملک میں آئی ہے، میری خراب فارم کا تاثر درست نہیں، پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے جواں سال فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر ہے، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، زندگی میں چیلنجزآتے ہیں، ہرکھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہے ، میں بھی پاکستان کے لیے کھیلنا چاہوں گا، میچ فکسنگ کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے شرجیل خان نے کہا کہ اپنی فٹنس پر کام کررہا ہوں، اس وقت لیگ پر توجہ ہے،پشاور زلمی چھوڑ کر آنے والے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، بہت اچھا لگ رہا ہے۔

مقبول خبریں