نیب کا شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ    

شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے لہذا انکوائری بند کردی جائے، ریجنل بورڈ اجلاس


ویب ڈیسک March 03, 2020
شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، ریجنل بورڈ اجلاس فوٹوفائل۔

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب لاہور کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے لہذا انکوائری بند کردی جائے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پاچکے ہیں جب کہ چیئرمین نیب کو انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف من پسند افراد کو 12 پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی، نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون 2000 میں انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

مقبول خبریں