کورونا سے جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں وسیم اکرم

لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے، سابق کپتان


Sports Desk April 30, 2020
لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے، سابق کپتان ۔ فوٹو : فائل

سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں، لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو چھٹیاں نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے رکھیں، سماجی فاصلے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

مقبول خبریں