پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ ڈیوٹی پر موجود ایئرٹریفک کنٹرولر بھی شامل تفتیش

ویب ڈیسک  پير 25 مئ 2020
لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گئیر کا اہم ترین پراسیجر ائیرٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے، ذرائع فوٹو: اے ایف پی

لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گئیر کا اہم ترین پراسیجر ائیرٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے، ذرائع فوٹو: اے ایف پی

 کراچی: تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں ڈیوٹی پر موجود ایئرٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں ڈیوٹی پر موجود ایئرٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے، دوران پرواز اپروچ کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ہوابازی کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق آربٹ دینا چاہیے تھا، لینڈنگ سے قبل چیک گیئرز ان لاک کے عمل کو ہر صورت ممکن بنانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی ناکام لینڈنگ کے بعد ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے کپتان کو مطلع کرنا لازم تھا کہ جہاز کا انجن رن وے سے ہٹ ہوا ہے، ایئرٹریفک کنٹرولر کے فرائض میں یہ بات بھی شامل تھی کہ وہ کپتان کو انفارم کرتا کہ لینڈنگ گئیر ڈاؤن ہوا ہے یا نہیں، لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گیئر کا اہم ترین پراسیجر ائیرٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔