بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، بچے اور خواتین زخمی

ویب ڈیسک  منگل 9 جون 2020
بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

 راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی  کے جنڈروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور جانتے بوجھتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے ڈیرہ شیر خان، سندھارا اور بمروچ دیہات کی آبادیو کو ہدف بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے چار معصوم شہری زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان بھارتی فوجی پوسٹوں کو نشابہ بنایا جہاں سے فائرنگ شروع کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔