فواد چوہدری نے عید الفطرکے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چاند کی لوکیشن کیلئے آپ “رویت” ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 15, 2020
21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پردیکھا جا سکے گا، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ 'رویت' ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔



فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طورپراورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

مقبول خبریں