حکومت مخالف تحریک؛ بلاول اور اختر مینگل کا عید کے بعد اے پی سی پر اتفاق

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جولائی 2020
بلاول کی جانب سے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کے بعد اب اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے (فوٹو : ٹویٹر)

بلاول کی جانب سے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کے بعد اب اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے (فوٹو : ٹویٹر)

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے، شہباز شریف اور فضل الرحمان سے رابطوں کے بعد اب بلاول نے اختر مینگل سے ملاقات کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں اور اپوزیشن کے علاوہ حکومت سے ناراض پارٹیوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز بلاول بھٹو زرداری سے بی این پی کے سردار اختر مینگل کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کشمیر کے سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے، بلاول بھٹو

 

بلاول زرداری سے بی این پی کے وفد میں شامل آغا حسن اور میر حمل کلمتی نے بھی ملاقات کی۔ بلاول کے ہمراہ فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر بھی بی این پی کے وفد میں شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔