لانگ جمپ لگانے والے نوجوان کی قسمت کھل گئی، آصف کو آرمی کے کوچز تربیت دیں گے

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف  کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی،  صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن۔

آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف  کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی،  صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن۔

 اسلام آباد: لانگ جمپ کرنے والے ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کو پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

ایکسپریس کے مطابق ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلا لیا تھا اور اب خبر آئی ہے کہ لانگ جمپ کرنے والے نوجوان آصف کو پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

یہ پڑھیں: لانگ جمپ لگانے والے نوجوان کو ایتھلیٹ فیڈریشن نے لاہور بلا لیا

ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کے مطابق ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے آصف کی پاکستان آرمی نے تربیت کی ذمہ داری لی ہے، وہ آرمی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پاک آرمی جیسے ادارے میں اس باصلاحیت ایتھلیٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے، آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔