خوابوں کی تعبیر

فائزہ مشتاق عظیمی  اتوار 8 نومبر 2020
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

پائوں کو گندگی لگنا
نبیلہ خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور حیران ہوں کہ اتنا گند کہاں سے آیا ہے۔ جب میں گیراج میں جاتی ہوں تو پتہ نہیں کیا چیز ہوتی ہے جس میں میرے پاوں لتھڑ جاتے ہیں۔ میں کافی بو بھی محسوس کرتی ہوں ۔ پھر روشنی میں آ کر دیکھتی ہوں کہ میرے پاوں انسانی غلاظت میں اٹے ہوئے ہیں۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذھن سے نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

تنگ راستہ
ثمینہ باجوہ، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میری بہن اور میں کہیں جا رھے ھیں ایک طرف تو سڑک ٹھیک ہوتی ہے مگر دوسری طرف ایک ٹوٹا پھوٹا سا کچا راستہ ہوتا ہے۔ میری بہن کہتی ھے کہ شائد یہ آگے ٹھیک ہو جائے ۔ ہم دونوں اس پہ چلنے لگتے ہیں مگر جوں جوں آگے چلتے ہیں راستہ تنگ اور ویران ہوتا چلا جاتا ہے۔ اندھیرے میں کچھ نظر بھی نہیں آ رہا ہوتا ۔ ہم دونوں بہت ہی زیادہ پریشان ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کا ھاتھ پکڑے ٹھوکریں کھاتے چلتے رہتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بارش سے کمرے کی چھت گرنا
سائرہ شہزادی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ کافی بارش ہو رہی ہے اور ہم اپنے گھر کے اندر کمروں میں پریشان بیٹھے ہیں۔ بارش کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ ہم اس خوف میں ہوتے ہیں کہ کہیں پانی اندر نہ آ جائے۔ اسی دوران ہماری چھت سے بھی پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسی بات کو لے کہ ابھی پریشانی کے عالم میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ ایک خوفناک دہماکے کی آواز آتی ہے اور ہمارے ساتھ والے کمرے کی چھت گر جاتی ہے۔ ہم سب چیخیں مارتے ہوئے ادھر سے باہر نکلتے ہیں۔ اسی کے ساتھ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

گود میں بچہ اٹھائے پھرنا
صائمہ علی خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے خاندان میں کسی دعوت میں موجود ہوں اور میری گود میں ایک بہت ہی پیارا و صحت مند بچہ ہے۔ سب رشتے دار آ کے اس کو پیار کر رہے ہیں ۔ میں بھی اس کو گود می اٹھائے پھر رہی ہوں اور بہت زیادہ خوش ہو رہی ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

پائوں کو گندگی لگنا
نبیلہ خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور حیران ہوں کہ اتنا گند کہاں سے آیا ہے۔ جب میں گیراج میں جاتی ہوں تو پتہ نہیں کیا چیز ہوتی ہے جس میں میرے پاوں لتھڑ جاتے ہیں۔ میں کافی بو بھی محسوس کرتی ہوں ۔ پھر روشنی میں آ کر دیکھتی ہوں کہ میرے پاوں انسانی غلاظت میں اٹے ہوئے ہیں۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذھن سے نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

کمرے میں سانپ
شبانہ کوثر، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں صفائی کر رہی ہوں ۔ اچانک دیکھتی ہوں کہ ٹی وی کے پیچھے کچھ کالا سا ہے میں ڈسٹر ھاتھ میں لے کر ہٹانے کے لئے آگے دیکھتی ہوں تو اس میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ چلنا شروع کر دیتا ہے۔ اچانک مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ سانپ ہے۔ میں اتنی زور زور سے چیخیں مارتی باہر کی طرف بھاگتی ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔