بی آئی ایس پی میں فراڈ، مزید 13افسران کی بیگمات کو سزائیں

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 13 نومبر 2020
جرم ثابت ہو جانے پر فی کس8ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فوٹو: فائل

جرم ثابت ہو جانے پر فی کس8ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فوٹو: فائل

 حیدرآباد: مستحقین کے نام پر رقوم حاصل کرنے والے مزید 13 سرکاری افسران کی بیگمات و رشتے دار خواتین کو سزائیں سنا دی گئیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ اور دھوکادہی کے ذریعے مستحقین کے نام پر رقوم حاصل کرنے والے مزید 13 سرکاری افسران کی بیگمات و رشتے دار خواتین کو سزائیں سنا دی گئیں۔

سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر نو حیدرآباد کی عدالت نے  مقدمات میں نامزد ملزمہ مسمات حاجرہ میر حسین، مسمات شبانہ، مسماۃ حلیمہ، مسمات زیب النسا، مسمات حاکم زادی، مسمات زینت، مسمات نجمہ، مسمات سکھبائی، مسمات علیشا، مسمات زرینہ بیگم، مسمات صبہائی و دیگر پر جرم ثابت ہو جانے پر فی کس8ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔