قبائل کاشمالی وزیرستان آپریشن میں درجنوں ہلاکتوں کاالزام

70سویلین مارے گئے،قبائل:شہری نقصان سے بچنے کیلیے تحمل کامظاہرہ کیا،پاک فوج


News Agencies/Net News December 24, 2013
خوفزدہ دیہاتیوں نے علاقے سے نقل مکانی کی ہے۔ فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں پیر کو ساتویں روز بھی کرفیو نافذ رہا جبکہ مقامی قبائل نے الزام عائدکیا ہے کہ فوجی آپریشن میں درجنوں سویلین مارے گئے ہیں۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرزکے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن 18 دسمبر کو ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا ۔ ایک قبائلی محمد طیب کاکہنا ہے کہ پہلے دن مارٹرگولہ گرنے سے اس کی بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔



میرعلی میں ایک قبائلی مشر نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا کہ پہلے دن سے اب تک 70 سویلین ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ ٹرک ڈرائیوروں ، ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو براہ راست فائرنگ کرکے مارا گیا جبکہ درجنوں شہری آبادی پر گولہ باری کے باعث ہلاک ہوئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موساکی اور حسوخیل میں لاشیں کھلی پڑی ہیں جبکہ خوفزدہ دیہاتیوں نے علاقے سے نقل مکانی کی ہے۔

مقبول خبریں