ساحل پر کھو جانے والا پرس 26 سال بعد مالک تک پہنچ گیا

26 سال قبل ساحل پر نیو ایئر کا جشن مناتے ہوئے پرس کھو گیا تھا


ویب ڈیسک November 22, 2020
یہ پرس 26 سال ساحل پر نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کھو گیا تھا، فوٹو : فیس بک

آسٹریلیا کے ایک ساحل پر 26 سال قبل '' نیو ایئر نائٹ '' پر کھو جانے والا پرس حیران کن طور پر مالک تک پہنچ گیا تاہم اُس میں موجود تمام کارڈز زائد المعیاد ہوچکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے پر جوزف بیوز پکنک منا رہے تھے، اس دوران انہیں ایک مردانہ پرس ملا جس میں کچھ رقم، شناختی کارڈ، کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈرز موجود تھے۔



جوزف نے شناختی کارڈ سے نام دیکھ کر فیس بک پر پرس ملنے کی اطلاع دی جسے ایک خاتون نے پڑھا اور انہیں شبہ ہوا کہ یہ نام ان کے کزن کا ہے۔ کزن پاؤل ڈیوس نے بھی تصدیق کی یہ میرا ہی پرس ہے۔

پاؤل اور جوزف نے ساحل پر اُسی جگہ ملے جہاں 26 سال قبل پرس کھویا تھا۔ پاؤل نے جوزف کو جب 26 سال پرانا پرس واپس کیا تھا تو انہیں پرس کے ساتھ ساتھ ایک اچھا دوست بھی مل گیا۔

 

مقبول خبریں