مائیکل کلارک نے بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کی پیشگوئی کردی

اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لیے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،کلارک


Sports Desk November 25, 2020
اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لیے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،کلارک ۔ فوٹو: فائل

بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی پیشگوئی ہونے لگی۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے خبردار کیاکہ اگر ویرات کوہلی نے بچے کی پیدائش کیلیے وطن واپسی سے قبل محدود اوورز کی سیریز میں ٹیم کو فتح نہ دلائی تو ٹیسٹ سیریز میں 4-0سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی 3 ٹی 20، اتنے ہی ون ڈے میچز اور ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔

کلارک نے کہا کہ اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لیے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مقبول خبریں