ترک اداکار ارطغرل غازی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

دورہ پاکستان کے دوران اینگن التان نے کئی پراجیکٹس سائن کئے ہیں اور ان کا یہ دورہ پاکستان بھی اسی سلسلے میں ہے


ویب ڈیسک December 12, 2020
اپنے پراجیکٹس کی و جہ سے اینگن التان مستقبل میں پاکستان کے مزید دورے کریں گے۔ فوٹوانٹرنیٹ

پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

اینگن التان پاکستان کے مختصر دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی نے اردو بول کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اینگن التان چوہدری ٹیکسٹائل کے سی ای او کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کاشف ضمیر نے ہی اپنے گھر پر ترک اداکار اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینگن التان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران کئی پراجیکٹس سائن کئے ہیں اور ان کا یہ دورہ پاکستان بھی اسی سلسلے میں ہے۔ اپنے پراجیکٹس کی و جہ سے وہ مستقبل میں پاکستان کے مزید دورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامے میں ضرور کام کروں گا، ارطغرل غازی

مقامی میڈیا کی رپورٹ ے مطابق اپنے دورے کے دوران اینگن التان دزیاتن نے چوہدری ٹیکسٹائل کے ساتھ 17 کروڑ کا معاہدہ کیا ہے اور کمپنی کے آفیشل ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔

مقبول خبریں