وزیراعظم نے پیسکو کا کنٹرول خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  اتوار 29 دسمبر 2013
اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں وزیراعلی پرویزخٹک کو اس حوالے سے خط لکھ دیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں وزیراعلی پرویزخٹک کو اس حوالے سے خط لکھ دیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پیٹرولیم کی درخواست پر پیسکو کا کنٹرول صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد پیسکو کا تمام تر کنٹرول صوبائی حکومت کے پاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 18ویں ترمیم کی روشنی میں وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اس حوالے سے خط لکھ دیں گے جس کے بعد بجلی کی تقسیم اور ریکوری کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پیسکو کا مکمل کنٹرول صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔