ڈبل شاہ مال دگنا کرتا تھا لیکن وزیراعظم نے مسائل چار گنا کردیے سراج الحق

اسٹیل مل کی بحال کے بجائے 4 ہزار ملازمین کو نکال دیا گیا، 25 لاکھ فی کس کہہ کر صرف پانچ لاکھ روپے گیے گئے


Staff Reporter January 24, 2021
اسٹیل مل کی بحال کے بجائے 4 ہزار ملازمین کو نکال دیا گیا، 25 لاکھ فی کس کہہ کر صرف پانچ لاکھ روپے گیے گئے (فوٹو: فائل)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا، ڈبل شاہ مال دگنا کرتاتھا لیکن وزیراعظم نے مسائل چار گنا کر دیے۔

وہ اتوار کو اسٹیل ٹاؤن میں چیئرمین ہاؤس کے سامنے 14 دن سے دھرنا دیئے ہوئے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت اداروں کی نج کاری کے ذریعے کس مافیا کو نوازنا چاہتی ہے؟ وزیر اعظم کو اپنے دعوے یاد ہیں تو پاکستان اسٹیل کے احتجاجی ملازمین و اہل خانہ کے دھرنے میں خود آکر ان سے مذاکرات کریں، سانحہ کوئٹہ کی طرح پہنچنے میں تاخیر نہ کریں برطرف کے گئے 4ہزار سے زائد ملازمین کو بحال کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ عمران خان اور اسد عمر حکومت میں آنے سے قبل وعدہ کرتے تھے کہ وہ ادارے بحال کرکے دکھائیں گے، مگر بحالی کے بجائے انہون ںے ادارے کو بند ہی کر دیا اور 4 ہزار ملازمین کو برطرف کردی،۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے برسرروزگار لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ کہتے ہیں کہ خسارہ بہت بڑھ گیا ہے، جب خسارہ ہے تو ادارے کے سی ای او کو 17لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کس طرح دی جارہی ہے؟ گونر سندھ کہتے ہیں کہ نکالے جانے والے مزدوروں کو 25 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے لیکن اب تک کسی کو یہ رقم نہیں دی گئی ایک ملازم کی رسید خود میں نے دیکھی ہے جسے 5 لاکھ روپے دیئے گئے ہم گورنر سندھ سے کہتے ہیں کہ وہ 50لاکھ لے لیں اور عوام کی جان چھوڑ دیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دھرنا دینے والے ملازمین کے ساتھ ان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں لیکن کسی حکومتی عہدے دار کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ان کے پاس آکر مسئلہ حل کرائے۔

مقبول خبریں