صومالیہ میں ہوٹل پر حملہ 4 جنگجو سمیت 9 افراد ہلاک

حملہ آوروں نے 24 گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا


ویب ڈیسک February 01, 2021
الشباب کے جنگجوؤں نے ہوٹل پر ایک دن قبضہ کیے رکھا تھا، فوٹو : فائل

PASADENA, CALIF: صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک ہوٹل پر حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے جب کہ 3 شہری اور دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں افریک نامی ہوٹل میں مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آور کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان ایک دن تک جھڑپ جاری رہی اس دوران 3 شہری اور 2 سیکیورٹی ہلاک ہوگئے جب کہ 3 جنگجوؤں مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ صومالیہ میں یہ تنظیم 2018 سے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اس قسم کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

مقبول خبریں