ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا مارچ جاری مسلسل چوتھی جیت

کامیابی میں سہیل تنویر کی عمدہ بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔


Sports Desk February 03, 2021
کامیابی میں سہیل تنویر کی عمدہ بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو : فائل

ابوظبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا فاتحانہ مارچ جاری ہے جب کہ مراٹھا عریبیئنز کو 4 وکٹ سے مات دے کر لگاتار چوتھی فتح سمیٹ لی۔

اب تک کی ناقابل شکست ٹیم نے مراٹھا عریبیئنز کو 4 وکٹ سے مات دے کر لگاتار چوتھی فتح سمیٹ لی، اس بار کامیابی میں سہیل تنویر کی عمدہ بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

قلندرز نے 102 رنز کا ہدف 11 بالز قبل ہی 6 وکٹ پر حاصل کرلیا، بین ڈنک 26ناٹ آؤٹ، شرجیل خان 28اور سہیل اختر26رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہد آفریدی 2 رنز بنا سکے، شعیب ملک نے ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے مراٹھا عریبیئنز نے 5 وکٹ پر 101 رنزاسکور کیے، محمد حفیظ 44 اور شعیب ملک 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل تنویر نے 3 وکٹیں لیں۔

دوسرے میچ میں دہلی بلز نے پونے ڈیولز کو 8 وکٹ سے مات دی، مین آف دی میچ علی خان نے 3 اور عماد بٹ نے 2 وکٹیں لیں۔ پونے کے محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مقبول خبریں