پشاور زلمی نے ہانیہ عامر کو ایمبیسیڈر مقرر کردیا

اداکارہ ماہرہ خان کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے


Sports Reporter February 19, 2021
اداکارہ ماہرہ خان کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے

ISLAMABAD: پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کے لیے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کو ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی نے ماہرہ خان کے بعد معروف ماڈل ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان خان کو بھی ٹیم کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے، پشاور زلمی کے چئیر مین جاوید آفریدی نے ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کی زلمی فیملی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئےخیر مقدم کیا ہے۔



واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

مقبول خبریں