گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کے لیے خوشخبری

ویب ڈیسک  بدھ 24 فروری 2021
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جمع کرائی گئی رپورٹ پر درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرادی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا، دوسرا فیز مارچ 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی، تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔

گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ عدالت نے درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔