سعودی حکومت نے ٹرین سروس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

مکہ مکرمہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے سروس 31 مارچ سے دوبارہ چلے گی


Numainda Express March 15, 2021
مکہ مکرمہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے سروس 31 مارچ سے دوبارہ چلے گی

سعودی حکومت نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرین میں سفر کے خواہشمند افراد کیلیے آج سے بکنگ اور ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

مکہ مکرمہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے سروس 31 مارچ سے دوبارہ چلے گی۔ حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریان الہربی نے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ عازمین ریلوے کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کر سکیں گے۔ مکہ سے مدینہ تک چلنے والی ٹرین 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

ریان الہربی کا کہنا تھا اس سال کے حج سیزن کی تیاری کو یقینی بنانے کے علاوہ عمرہ ادا کرنے والوں کیلیے بھی مکمل حفاظتی انتطامات کررکھے ہیں ۔ کورونا وباء کے دوران بند ہونے والی حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کو مستقل تجرباتی سفروں کے ذریعے اسٹیشنوں سے گزارا گیا اور ٹرینوں میں کارکنوں کی مہارت کو برقرار رکھنے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں