سلمان خان کی فلم ’’جے ہو‘‘ کے ڈائیلاگ پروموز جاری

سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم 24 جنوری کو ریلیز ہو گی، کاسٹ میں ثنا خان، تبو، ڈیزی شاہ اور ڈینی بھی شامل


این این آئی January 12, 2014
فلم 24جنوری کو ریلیز ہو گی، کاسٹ میں ثنا خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی بھی شامل۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایکبار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہو گئے۔

سلمان کی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم ''جے ہو'' کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ ثنا خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی ڈیزونگپا، اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جب کہ سنیل شیٹھی اور جنیلیاڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔

 photo 4_zps1e4dd36f.jpg

اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل للا کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا، جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم 24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں