بابر اعظم کیلیے سابق اور موجودہ کرکٹرزکی مبارکباد کے ڈھیر لگ گئے

بابر آپ نمبر بیٹسمین بن چکے ہیں،آپ کو محنت کا صلہ ملاہے، سابق کپتان محمد یوسف


Sports Reporter April 15, 2021
بابر آپ نمبر بیٹسمین بن چکے ہیں،آپ کو محنت کا صلہ ملاہے، سابق کپتان محمد یوسف۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کی مبارکباد کے ڈھیر لگ گئے۔

سوشل میڈیا پر سابق کپتان محمد یوسف نے لکھا ہے کہ بابر آپ نمبر بیٹسمین بن چکے ہیں،آپ کو محنت کا صلہ ملاہے،میں دعا گو ہوں کہ مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم سے قبل محمد یوسف پاکستان کے تیسرے اور آخری بیٹسمین تھے جنھوں نے 2003میں عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

انضمام الحق، رمیز راجہ، شعیب اختر، محمد حفیظ اور شاداب خان سمیت کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز بھی بابر کی مزید کامیابیوں کیلیے دعا گو نظر آئے۔

مقبول خبریں