قوم کو متحد ہونا پڑیگا حکومت دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں عمران خان

وزیراعظم نوازشریف بتائیں 9 ماہ بعدتک بھی حکومت دہشتگردی کیخلاف کوئی موثرپالیسی وضع کرنے میں کیوں ناکام ہے؟


Numaindgan Express January 22, 2014
مسئلے کے حل کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعدحکومت نے اس ضمن میں اب تک کوئی قابل ذکراقدام نہیں اٹھایا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی کے عسکری ہسپتال کادورہ کیااورآرااے بازاردھماکے میں زخمی ہونیوالے افرادکی عیادت کی ۔

اس موقع پرانھوں نے کہاکہ 9 ماہ سے زائدکاعرصہ بیت چکاہے اورحکومت دہشگردی کامسئلہ حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ان کاکہناتھاکہ 6ستمبرکوکل جماعتی کانفرنس میں قومی قیادت کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعدحکومت نے اس ضمن میں اب تک کوئی قابل ذکراقدام نہیں اٹھایاجس کے نتیجے میں بیگناہ اورمعصوم شہری آگ اورخون کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کومتحدہوناپڑے گا۔دھماکے میں زخمی افرادکی جلدصحت یابی کی دعاکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ دہشت گردی ہی کوملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے اوراسے حل کیے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس موقع پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق، مرکزی رہنماعامرمحمودکیانی ممبرصوبائی اسمبلی آصف محموداوردیگربھی موجودتھے۔

 photo 4_zps1a4c0d8f.jpg

علاوہ ازیں پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن اورانسداددہشتگردی کی حکومتی حکمت عملی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پارلیمنٹ کوآگاہ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سیکیورٹی صورت حال اورفوجی کارروائیوں پرپوری سیاسی قیادت کواعتمادمیں لینے کیلئے خفیہ اجلاس کے انعقادکیاجائے اورعلاقے میں بمباری سے قبل علاقے سے عورتوں، بچوں اورمعصوم شہریوں کاانخلاء یقینی بنایاجائے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف بتائیں کہ اقتدارسنبھالنے کے 9ماہ بعدتک بھی حکومت دہشتگردی کے انسدادکی کوئی موثرپالیسی وضع کرنے میں کیوںناکام ہے۔

حکومت وضاحت کرے کے وزیراعظم ملک میں موجود دیگر سیاسی قیادت کوطالبان سے مذاکرات کیلئے آمادہ کرکے اپنی سیاسی ذمہ داریوںسے راہ فراراختیارکرنے کی کوششوں میں کیوںمصروف ہیں جبکہ جہلم سے تعلق رکھنی والی سیاسی شخصیت راجہ افضل نے اپنے ساتھیوںسمیت پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت کااعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق راجہ افضل اوران کے ساتھیوں نے منگل کواسلام آبادمیںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اورپارٹی میںشولیت کااعلان کیا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین،ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق،تحریک انصاف سندھ کے صدرنادرخان لغاری اوررکن قومی اسمبلی غلام سرورخان بھی موجودتھے۔

مقبول خبریں