پنجاب کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھل جائیں گے

ویب ڈیسک  اتوار 1 اگست 2021
اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہوگی، جب کہ طلبا پر کتب، کاپی، پین پینسل اور کھانے پینے کی اشیا کے لین دین پر بھی پابندی ہوگی۔(فوٹو:فائل)

اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہوگی، جب کہ طلبا پر کتب، کاپی، پین پینسل اور کھانے پینے کی اشیا کے لین دین پر بھی پابندی ہوگی۔(فوٹو:فائل)

 راولپنڈی: محکمئہ تعلیم پنجاب کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور کل بروز پیر 2 اگست سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھل جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام تیاریاں مکمل اور اسکولوں کی ہنگامی بنیاد پر صفائیاں کردی گئیں ہیں۔ طلبہ کے لیے 50 فیصد حاضری اور ٹیچرز ونان ٹیچنگ اسٹاف کی 100فیصد حاضری کولازم قرار دیا گیا ہے۔

طلبہ اوراساتذہ کے لیے ماسک اورہینڈ سینی ٹائزر لازم ہوگا، جب کہ طلبہ کے ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے پر پابندی ہوگی۔ اسکولوں میں صبح کی اسمبلیاں نہیں ہوں گی۔ جب کہ طلباپر ایک دوسرے سے کتب، کاپی پین پینسل اور کھانے پینے کی اشیا کے لین دین پر بھی پابندی ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق کلاسوں میں ایک بنچ پر ایک ہی طالب علم بیٹھے گا، اسکول میں داخل ہوتے وقت ہر بچے اور اسٹاف کا ٹمپریچر چیک ہوگا، جن بچوں کو کھانسی نزلہ اور بخار ہوا تو انہیں واپس بھیج دیاجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔