زرمبادلہ کے ذخائر میں1کروڑ62لاکھ ڈالرکا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی، اسٹیٹ بینک (فوٹو:فائل)

گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی، اسٹیٹ بینک (فوٹو:فائل)

 کراچی: گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں1کروڑ62لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق30جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کمی سے 24 ارب 85 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز اضافے سے 17 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 72 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔