کوئٹہ میں دستی بم حملہ ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

کوئٹہ میں اتوار کو بھی دو دھماکے ہوئے تھے جس میں دو پولیس اہل کار شہید اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک August 10, 2021
(فائل : فوٹو )

کوئٹہ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جارہی ہیں جب کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں دو دھماکے، 2 پولیس اہلکار شہید اور 13 افراد زخمی

یاد رہے کہ کوئٹہ میں اتوار کو بھی دو دھماکے ہوئے تھے جس میں دو پولیس اہل کار شہید اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

مقبول خبریں