کراچی گرین لائن منصوبے کی بسیں چینی بندرگاہ پہنچ گئیں گورنر سندھ

دو بڑے بحری جہازوں پر 80 بسیں ہیں جو بہت جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی، عمران اسماعیل


ویب ڈیسک August 10, 2021
دو بڑے بحری جہازوں پر 80 بسیں ہیں جو بہت جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی، عمران اسماعیل۔ فوٹو : ٹوئٹر

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں بہت جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن منصوبے میں استعمال کی جانے والی بسوں کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، دو بڑے بحری جہازوں پر 80 بسیں ہیں۔ یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک نکل جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

مقبول خبریں