صحافی کو دھمکی دینے پر احمد رضا قصوری کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے پرویز رشید

میڈیا سیکیورٹی سے متعلق اجلاس 31 جنوری کر طلب کیا ہے جس میں مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی،وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک January 27, 2014
شدت پسند معاشرے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں وہ لباس ، خوراک اور ڈٓائری بھی اپنی مرضی کی لکھوانا چاہتے ہیں،پرویزرشید فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے صحافی کو دھمکیاں دینے پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کے خلاف مقدمہ درج کرا دیں گے۔


اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ میڈیا کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس 31 جنوری کر طلب کیا ہے جس میں مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لوگوں کو اگر سیکیورٹی فراہم کر دی جائے تو پھر بھی کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔


پرویز رشید نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ میڈیا شدت پسندوں کے خلاف کھل کر بولے، شرپسند صرف صحافیوں پر نہیں بلکہ عبادت گاہوں،سیاست دانوں اور سیکیورٹی فورسز پر بھی حملے کر رہے ہیں اور جو ان کےلیےنرم گوشہ رکھتے ہیں انہیں بھی دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات یا جنگ کے حوالے سے رائے عامہ اور حکومت کی ایک ہی سوچ ہونی چاہئے، شدت پسند معاشرے کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں وہ لباس ، خوراک اور ڈٓائری بھی اپنی مرضی کی لکھوانا چاہتے ہیں، پورے ملک کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت، میڈیا اور عوام کو ایک سوچ اپنانا ہوگی۔

مقبول خبریں