اے این پی کی غلط پالیسیوں سے خیبر پختونخوا بارود کا ڈھیر بن گیا بیگم نسیم ولی

صوبے میں دہشت گردی سے دونوں طرف پختون ہی مر رہے ہیں، بیگم نسیم ولی


ویب ڈیسک January 27, 2014
اسفند یار اپنے کئے دپر کارکنوں سے معافی مانگے،بیگم نسیم ولی فوٹو: فائل

بیگم نسیم ولی خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی غلط پالیسیوں سے خیبر پختونخوا بارود کا ڈھیر بن گیا اور دہشت گردی میں دونوں جانب سے پختون ہی مر رہے ہیں۔

نشتر ہال پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے بانی باچا خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی نےسوال کیا کہ طالبان گروپوں کو کون اکٹھا کرے گا کیونکہ مرنے والا طالب بھی پختون اور عام آدمی بھی پختون ہوتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ صوبہ بارود کا ڈھیر بن گیا اس دہشت گردی میں دونوں جانب سے پختون ہی مر رہے ہیں۔

بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا نتیجہ آیا تو پتہ چل گیا پارٹی کی خدمت پانی میں ڈوب گئی، اسفند یار اپنے کئے پر کارکنوں سے معافی مانگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بوڑھی ضرور ہوں لیکن حوصلہ جوان ہے اورمختلف اضلاع کا دورہ کر کے مخلص کارکنوں کو اکٹھا کروں گی۔

باچا خان کی برسی کی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر بیگم نسیم ولی کی نئی سیاسی جماعت ''باچا خان عوامی پارٹی'' میں شامل ہونے والے رہنماؤں سمیت پارٹی دیرینہ کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقبول خبریں