پاک افغان کرکٹ سیریز اگلے سال اگست میں متوقع

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 اگست 2021
افغانستان نے پاکستان میں اگلے ہفتے یہ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

افغانستان نے پاکستان میں اگلے ہفتے یہ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

 لاہور:  پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز اگلے سال اگست میں متوقع ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز اب اگلے سال اگست میں متوقع ہے۔ جولائی اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز طے ہیں، اس سیریز کے فوری بعد افغانستان سری لنکا میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان نے پاکستان میں اگلے ہفتے یہ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو ویزے بھی جاری کیے گئے تھےتاہم لاجسٹک مسائل کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹرز، آئی سی سی آفیشلز کی تقرری اور دوسرے بنیادی ایشوز کی بروقت تکمیل سیریز ملتوی ہونے کی اہم وجہ بنی۔ جس کے بعد دونوں بورڈز کی مشاورت کے ساتھ فی الحال اس سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔