پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی امدادی سامان کا تحفہ

عالمی برادری کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کرے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 08, 2021
عالمی برادری کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کرے، دفتر خارجہ۔(فوٹو:فائل)

پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لیے خوراک اور ادویات پر مبنی امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مشکل وقت میں افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا۔ اسی سلسلے میں افغانستان کو خصوصی امدادی سامان پر مشتمل تحفہ بھیجا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تین C 130 طیارے کچھ امدادی سامان لےکر افغانستان روانہ ہوچکے ہیں، جب کہ بقیہ امدادی سامان زمینی راستے سے بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کی جائے۔

مقبول خبریں