ایشین چیمپئنز ٹرافی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

ملتوی شدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی


ویب ڈیسک September 28, 2021
ملتوی شدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی - فوٹو:فائل

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملتوی شدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی اب 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، پاکستان، کوریا اور ملائیشیا شرکت کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن ترجمان کے مطابق ٹرافی کے دوران کووڈ پروٹوکول کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

مقبول خبریں