لاہور ہائی کورٹ کے9 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا ایڈیشنل ججز کی مدت مکمل ہونے سے قبل از وقت اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
جوڈیشل کمیشن نے جنوری کے دوسرے ہفتے میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے9ججز کو مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کے9ایڈیشنل ججز کی کارکردگی کی رپورٹس جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردی گئیں، جسٹس حسن نواز مخدوم نے10ماہ میں 7رپورٹڈ ججمنٹس جاری کیں۔
جسٹس ملک وقا حیدر اعوان نے17،جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے11 رپورٹڈڈ ججمنٹس جاری کیں، جسٹس احسن رضا کاظمی نے 19،جسٹس جاوید اقبال وینس نے 22 رپورٹڈڈ ججمنٹس جاری کیں۔
جسٹس جواد ظفر نے 17،جسٹس خالد اسحاق نے 18 رپورٹڈڈ ججمنٹس جاری کیں، جسٹس ملک اویس خالد نے 15 اور جسٹس سلطان محمود نے 12 رپورٹڈ ججمنٹس جاری کیں۔