عمان کی ورلڈ کپ میزبانی ’شاہین‘ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی

طوفان تھوڑا سا راستہ بھی تبدیل کرتا تو ہماری ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے ارمان بھی ساتھ بہا لے جاتا، چیئرمین عمان کرکٹ


Sports Desk October 07, 2021
گراؤنڈ پر 2 سے 4 انچ تک بارش ہوئی نے فیلڈ کو سرسبز بنا دیا فوٹو: فائل

عمان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میزبانی شاہین طوفان کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان 'شاہین' نے عمان میں خاصی تباہی پھیلائی، طوفان کی وجہ سے سڑکیضں اور گلیاں زیر آب آگئیں جب کہ 11 افراد مختلف حادثات کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج کھیم جی نے کہا کہ اگر یہ طوفان اپنا تھوڑا سا راستہ تبدیل کرلیتا تو ہماری ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے ارمان بھی ساتھ بہا لے جاتا۔ اگرچہ گراؤنڈ پر 2 سے 4 انچ تک بارش ہوئی تاہم اس نے فیلڈ کو سرسبز بنا دیا، یہاں پر میگا ایونٹ کے ابتدائی 6 میچز منعقد ہوں گے۔

مقبول خبریں