نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب افسران کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے فوٹو:فائل

سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب افسران کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے فوٹو:فائل

 کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

نیب ٹیم نے سراج درانی کو گرفتار کرنے کے لیے کل ہی ان کے گھر پر چھاپا مارا لیکن نیب کی ٹیم تاحال سراج درانی کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور رہائشگاہ کے باہر مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب کے افسران کو ان کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ گیٹ کے باہر بھی سراج درانی کے کارکن موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔