لندن متحرک ہوگیا ہے جس کے باعث وہاں کچھ گرفتاریوں کا امکان ہے منظور وسان

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے منگنی ہوجائے پھر نکاح ہوگا، صوبائی وزیر جیل خانہ جات


ویب ڈیسک February 03, 2014
2014 خطرناک سال ہے جس میں کئی سیاسی جماعتوں کے وجود خطرے میں ہیں، منظور وسان ۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہےکہ لندن متحرک ہوگیا ہے جس کے باعث وہاں کچھ گرفتاریوں کا امکان ہے تاہم اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2014 انتہائی خطرناک ہے جس کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، اس برس کچھ سیاسی جماعتوں کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے جس سے ملکی منظر نامے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لندن متحرک ہوگیا ہے جس کے باعث وہاں کچھ گرفتاریوں کا امکان ہے، اس ایکشن کا ری ایکشن بھی ہوگا لیکن اس سے فرق نہیں پڑے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے دہشت گردی کے خاتمے میں بالآخر سکیورٹی فورسز کامیاب ہوگی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک مرتبہ پھر اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پہلے منگنی ہوجائے پھر نکاح ہوگا۔

مقبول خبریں