لاہور کا طالب علم امریکا اور انٹرپول کی اطلاع پر گرفتار

طالب فریدی  جمعرات 14 اکتوبر 2021
حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکل کر ویڈیو اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکل کر ویڈیو اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

 لاہور: کینال ہاؤسنگ سوسائٹی میں طالب علم کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔

حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکل کر ویڈیوز اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکن انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا کہ یہ لڑکا کالج میں فائرنگ اور طالب علموں کو قتل کرسکتا ہے اور جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ انٹرپول سے پاکستان ایمرجنسی کال آئی کہ معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبر ونگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کینال ہاؤسنگ سوسائٹی سے حسین آصف کو گرفتار کر لیا جو ایک نجی کالج کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق ملزم سے برآمد پستول نقلی نکلا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی کہ پستول اصلی نہیں بلکہ کھلونا تھا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعے امریکن انتظامیہ کو بھجوا دی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔