مصر میں شادی کے اگلے روز دلہا دلہن کی لاشیں برآمد

نوبیاہتا جوڑے کی موت پانی کے ہیٹر سے نکلنے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی


ویب ڈیسک November 28, 2021
دونوں کی لاشیں واش روم سے برآمد ہوئیں، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مصر میں شادی کے اگلے روز ہی گھر کے واش روم سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں 22 سالہ دلہا اور 19 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور رخصتی کے بعد جوڑا اپنے نئے گھر چلا گیا اور رات بسر کی۔

صبح جب اہل خانہ دلہا دلہن سے ملنے آئے تو کافی دیر تک دستک دینے کے باوجود دروازہ نہیں کھلا۔ جس پر اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں واش روم میں پڑی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی جس کی وجہ پانی کے ہیٹر سے نکلنے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں