دنیا کا بہترین یونیورسل ہیلتھ انشورنس سسٹم لا رہے ہیںفرخ حبیب

31 دسمبر سے مارچ تک پنجاب کے 12 کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کردیا جائے گا، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات


Numainda Express December 12, 2021
31 دسمبر سے مارچ تک پنجاب کے 12 کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کردیا جائے گا، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں دنیا کا بہترین یونیورسل ہیلتھ انشورنس سسٹم لا رہے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پنجاب میڈیکل کالج (فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی) کے 14ویں کانووکیشن اور ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے فارغ التحصیل ڈاکٹرز میں میڈلز، ڈگریز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ملک میں دنیا کا بہترین یونیورسل ہیلتھ انشورنس سسٹم لا رہی ہے اور31 دسمبر سے مارچ تک ملکی آبادی کے 60 فیصد حصہ پر مشتمل پنجاب کے 12 کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیا جا ئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویڑن کی آبادی کو پہلے ہی ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جا چکے ہیں جس سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے اسپتال میں اپنی پسند کے ڈاکٹر سے مفت اور اعلیٰ معیار کے علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہوگی۔

کانووکیشن سے خطاب میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 2017 میں پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد سے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ پانیوالے اس ادارے نے مختصر وقت میں اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 

مقبول خبریں