تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جارہی ہے مریم نواز کی طنزیہ ٹویٹ

تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بدعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک December 20, 2021
ہر شعبہ میں تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ ماتھے پر سجا کر تبدیلی وہ جا رہی ہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

KINGSTON: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواکے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 64 میں سے 58 تحصیلوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)18 نشستیں لے کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کےامیدوار زبیرعلی کامیاب ہوگئے ہیں، جس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جا رہی ہے، اور یہ تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بدعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبہ میں تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ ماتھے پر سجا کر تبدیلی وہ جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔