امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکی ہلاک

پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک اور ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں


ویب ڈیسک December 25, 2021
جائے وقوعہ پر مقتولہ کی ماں بھی موجود تھیں، فوٹو: ٹوئٹر

KARACHI/LAHORE: امریکا میں ملزم کے تعاقب میں پولیس کی کپڑوں کی دکان پر فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مسلح شخص دہشت گردی کی نیت سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ تعاقب پر ملزم کپڑے کی دکان میں داخل ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا کہ تاہم وہ نہیں مانا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کی ایک گولی چینجنگ روم کے دروازے کو توڑتے ہوئے اندر موجود لڑکی کو لگ گئی۔

کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے میں اپنی ماں کے ہمراہ موجود 14 سالہ لڑکی پولیس کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاس اینجلس پولیس چیف نے فائرنگ کی زد میں آکر میں 14 سالہ لڑکی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں