ملکہ برطانیہ کے شاہی محافظ نے پریڈ کے دوران کم عمر بچے کو روند ڈالا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
شاہی محافظ بچے کو دیکھنے کے باوجود نہ رُکا۔ (فوٹو ٹک ٹاک)

شاہی محافظ بچے کو دیکھنے کے باوجود نہ رُکا۔ (فوٹو ٹک ٹاک)

لندن: ملکۂ برطانیہ کے محافظ نے پریڈ کے دوران کم عمر بچے کو پیروں تلے روند دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پرمنگل کے روز شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہی محل کے باہر تعینات شاہی محافظ پریڈ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں کم عمر بچہ دیکھنے آیا۔

محافظ نے بچے کو دیکھنے کے باوجود اپنی پریڈ جاری رکھی اور اُسے پیروں تلے روند کر آگے بڑھ گیا۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگ تماشائی بن کر سارا منظر دیکھتے رہے اور بعد میں بچے کو جاکر اٹھایا۔ ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنے والے لکھا کہ ’یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کیلیے محل میں داخل ہونے والا مسلح شخص بھارتی نکلا

دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ محافظ معمول کے مطابق گشت پر تھا، اگر وہ بچے کے سامنے آنے پر رُک جاتا تو محکمہ جاتی کارروائی ہوسکتی تھی۔

انہوں نے متاثرہ بچے کے والدین سے معذرت کرتے ہوئے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 

@user7312510220627 Nobody is safe 😢 #england #royalguards #foryou #foryoupage #london ♬ original sound – user7312510220627

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔