سری لنکن شہری قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان گرفتار

انسداددہشت گردی عدالت نے حمزہ اور لقمان کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک February 02, 2022
انسداددہشت گردی عدالت نے حمزہ اور لقمان کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا

کراچی: پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزمان میں حمزہ اور لقمان شامل ہیں، جنہیں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا

انسداددہشت گردی عدالت نے حمزہ اور لقمان کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں ملزمان کو 14فروری کودیگرملزمان کے ہمراہ پیش کیاجائے گا۔

 

مقبول خبریں