معروف امریکی ماڈل بیلا حدید کا اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
بیلا حدید کا ویب سیریز میں کردار کیا ہوگا یہ اب تک واضح نہیں ہوا (فوٹو، فائل)

بیلا حدید کا ویب سیریز میں کردار کیا ہوگا یہ اب تک واضح نہیں ہوا (فوٹو، فائل)

لاس انجلس: فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں، وہ ویب سیریز سے ایکٹنگ کا ڈیبیو کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلا حدید نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اداکاری کے آغاز کی تصدیق کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد اسکرین پر نظر آئیں گی، یہ سن کر پرستاروں کو بھی خوشی ہوئی۔

ماڈل ’’رامی‘‘ نامی ویب سیریز کے تیسرے سیزن میں جلوے بکھیریں گی، تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ان کا کردار کیا ہوگا، اس سیریز کی کہانی مصری نژاد نوجوان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کی پرورش مغربی دنیا میں ایک مہاجر والدین کرتے ہیں اور اس دوران خاندان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیریز کا مرکزی کردار ’رامی‘ ہی ہے، جسے مصری نژاد امریکی اداکار و لکھاری رامی یوسف نے ادا کیا۔ خیال رہے کہ ’رامی‘ کا تیسرا سیزن کب ریلیز کیا جائے گا یہ اب تک واضح نہیں ہوا تاہم جلد ہی بیلا شوٹنگ کا حصہ بنیں گیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔