آج کے اجلاس کے بعد جشن منائیں گے سینیٹر فیصل جاوید

حریک عدم اعتماد ناکام ہونے جا رہی ہے، فیصل جاوید


ویب ڈیسک April 03, 2022
آج پاکستان، قوم اور عمران خان کو کامیابی ملنے والی ہے ، فیصل جاوید فوٹوفائل

کراچی: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس کے بعد جشن منائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا آج پاکستان، قوم اور عمران خان کو کامیابی ملنے والی ہے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے جا رہی ہے، بیرونی سازش کے تین نمائندے ناکام ہوں گے، ووٹنگ کے وقت تحریک کے خلاف ووٹ پڑیں گے۔

انہوں نے کہا عمران خان قوم کی خودمختاری کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، رات کو کچھ چینلز نے بہت غلط رپورٹنگ کی ہے، من پسند، من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے ہزاروں خواہشیں ایسی کے ہر خواہش پر دم نکلے، تحریک عدم اعتماد کم نکلیں۔

فیصل جاوید نے کہا عمران خان کے پاس ایسا کارڈ ہے کہ اگلے الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں