اپوزیشن کا نگران وزیرِاعظم کے لئے جسٹس ر مقبول باقر کے نام پرغور

اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے، اپوزیشن کو خدشہ


ویب ڈیسک April 06, 2022
کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے، اپوزیشن کو خدشہ۔ فوٹو:فائل

نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اور اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے بارے غور ہوگا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی سے اس بارے مشاورت پر غور کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ر مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں